فضائلِ نکاح
سید نا امام
غزالی و دیگر ائمہ کرام رحہماللہ تعالیٰ نے فرما یا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن
مجید میں اپنے اُن نبیوں اور رسولوں کا
ذکر کیا ہے جنہوں نے نکا ح کئے تھے۔ نیز
فرمایا؛سید نا عیسیٰ علیہ سلام جب زمیں پر اُترینگے تو وہ بھی نکاح کرینگے اور ان کی اولاد بھی ہوگی۔
(احیا ءلعلوم ، ص۲۲، جلد ۲)
مزید
فرما یا بندہ جب شادی کرلیتا ہےتو اس کا نصف ایمان مکمل ہو گیا اور نصف باقی
میں اللہ تعالیٰ سے ڈرے۔
(۲۶۸،مشکوۃ،ص)
سیدنا ابن ِ مسعود صحا بی رضی اللہ عنہُ فرما یا کرتے تھے کہ اگر میری عمر میں صرف دس دن با قی رہتے ہوں تو
میں پسند کرونگا کے میری شادی ہو جا ئے تا کہ میں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں غیر
شادی شدہ نہ جاؤں۔
سید نا معاذ رضی اللہ عنہ کی دو بیویا ں طا عون میں فوت ہو گئیں اور وہ خود بھی عارضہ طاعون میں مبتلا تھے تو فرمایا، میری شادی کرو کیونکہ میں پسند نہیں کرتا کہ میں اللہ کے دربار میں غیر شادی شدہ جاؤں۔
(احیا اءعلوم ،ص ۲۳ ،جلد۲)
(احیا ءلعلوم ، ص۲۲، جلد ۲)
(۲۶۸،مشکوۃ،ص)
(۲احیا ءلعلوم، ص ۲۳،جلد، )
سید نا بشرِ حا فی رضی اللہ عنہ کو کسی نے بعد ِ وصال
دیکھا اور پو چھا آپ کو کیا مقام عطا ہوا ،فرمایا، مجھے ستّر بڑے بڑے بلند سے بلند مرتبے عطا ہو ئے
لیکن میں شادی شدہ اولیا ء اللہ کے
در جے کو نہ پہنچ سکا ۔
(احیاءلعلوم ،ص ۲۴ ،جلد ۲)
سید نا معاذ رضی اللہ عنہ کی دو بیویا ں طا عون میں فوت ہو گئیں اور وہ خود بھی عارضہ طاعون میں مبتلا تھے تو فرمایا، میری شادی کرو کیونکہ میں پسند نہیں کرتا کہ میں اللہ کے دربار میں غیر شادی شدہ جاؤں۔
(احیا اءعلوم ،ص ۲۳ ،جلد۲)
سید
نا امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے
نزدیک نکا ح کرنا تخلی بالعبا دۃ سے افضل ہے ۔(احیاءلعلوم،ص۲۱،۲۲)
جیسے
ایک مسلمان شادی نہیں کرتا ااور اللہ تعالیٰ کی عبا دت میں مشغو ل رہتا ہے رات کو جاگ کر عبا دت کرتا ہے اور دن کو روزے
رکھتا ہے دسرا مسلمان جس نے سنت کے مطا بق
شادی ہے لیکن وہ راتوں کو قیام نہیں اور
نفلی روزے نہیں رکھتا تو یہ شخص اس سے افضل ہے کیونکہ اس نے سنت ِ مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وسلم کے مطا بق نکاح کیا ۔
زنا اور اُسکی ہلاکتیں
قرآن پاکمیں
اللہ تعالیٰ یرشاد فرماتا ہے؛
وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا ۖ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً
وَسَاءَ سَبِيلًا
ترجمہ؛ اور زنا کے قریب بھی نہ جاؤ بے شک بے حیا ئی برا راستہ ہے۔
(۱۵,ع۴, پ )
یہ
نہیں فرمایا کہ زنانہ کرو بلکہ فرمایا گیا کہ زنا کے
قریب بھی مت جاؤ جس کا مطلب یہ ہے کے ہر
وہ کام یا طریقہ جوزناکےپنجےتک پہنچانے والا ہو،سب ہی سے بچنے کا حکم کیا گیا
ہے۔
زنا کا مفہوم یہ ہے کہ ایک مرد اور عورت بغیر جائز رشتہ ذن و شو قائم کئے باہم مباشرت
کا ارتکاب کریں اور ایسے تمام امور زنا تک
پہنچا تے ہیں اسلام نے ان تمام راستوں کو
بند کر دیا ہے ۔مثلاًنا محرم عورت
کی طرف بِلا عذرِ شرعی نظر کرنا ۔رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ؛آنکھو ں کا زنا یکھنا ہے اور کانوں کا زنا
سننا ہے زبا ن کا زنا بات کرنا ہے اور ہا تھ کا زنا پکڑنا ہے اور پاؤں کا زنا چل کر جانا ہے اور دل کا زنا [بدکا
ری] کی خواہش اور تمننا کرنا ہے اور شرم
گاہ اسکی خوا ہش کو سچا کر دیتی ہے یا جھٹلا دیتی ہے۔
زنا کی ھلاکتیں؛
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ
عنہ روایت فرما تے ہیں ،جب کسی بستی میں سود اور زنا پھیل جا تا ہے تو اللہ تعا
لیٰ اس بستی کی حلاکت کی اجازت مر حمت فرما دیتا ہے۔
(الجواب الکا فی ، ص ۲۲۰)
کثرتِ اموات اور طاعون؛
تاجدارِ
مدینہ صلی اللہ وسلم نے ارشاد فرما یا ؛زنا کسی قوم میں عام نہیں ہو تا مگر ان میں بکثرت موت ہوتی ہے ۔(مشکوہ،ص۴۵۰)
ایک
لمبی حدیث مبار کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ عیوب اور اس کے اثرات کو
بیان فرما یا ہے۔ جن میں سے یہ بھی ارشاد فرما یا کہ جس قوم میں زنا کاری پھیل جا
تی ہے اور کھل کر ہونے لگتی ہے تو اللہ عزوجل ان لوگوں کو طاعون میں مبطلا کر دیتا
ہے اور ایسے دکھ میں ڈالتا ہے جس سے ان اسلاف نا آشنا تھے۔(الجواب الکافی)

5 Comments
Masha Allah
ReplyDeleteAbsolutely right...
ReplyDeleteWell-done keep it up...
ایسی تحریریوں کی اشد ضرورت ہے۔
ReplyDeleteآپ کی تحریر بڑی ہی معلوماتی ہوتی ہے۔ اللہ آپکو جزا عطا فرماٸےاور اسی طرح استقامت کے ساتھ دین کی خدمت کرنے سعادت عطا فرماٸے۔ اٰمین
ReplyDeleteThe Casino Directory | JtmHub
ReplyDeleteThe 출장안마 Casino septcasino.com Directory is a complete directory for casino and sportsbook operators in Ireland and Portugal. titanium ring Jtm's comprehensive directory provides you with more wooricasinos.info than 150 filmfileeurope.com